اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے نائب وزیراعظم، وزرائے خزانہ اور خارجہ، کئی تاجر اور صحافی بھی اس دورے میں ان کے ساتھ سعودی عرب گئے ہیں۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کرنے کے بعد مدینہ منورہ جائيں گے اور اس کے بعد پیر کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سےریاض میں ملاقات کریں گے۔ رجب طیب اردوغان نے سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل استنبول میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس دورے کا مقصد تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانا اور مشرق وسطی کے موجودہ بحرانوں کے بارے میں گفتگو کرنا ہے۔ دنیا کے بہت سے سیاسی حلقے سعودی عرب اور ترکی کو شام میں تکفیری گروہوں کو وجود میں لانے کا اصل ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ ترکی کی اناتولی نیوز ایجنسی نے جدہ سے رپورٹ دی ہے کہ ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے حکام سے شام، فلسطین، لیبیا، مصر اور یمن کے تازہ ترین حالات کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ ترکی کے صدر کا کہنا تھا کہ علاقے کے بہت سے مسائل کے بارے میں ترکی اور سعودی عرب کا موقف ایک جیسا ہے۔







۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲